آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کا جی ایس ٹی کی شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے پر زور

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) آئندہ مالی سال پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق نئے بجٹ کاحجم 15.1ٹریلین سے بڑھاکر 15.5ٹریلین تک رکھنے کی تجویزہے،رواں سال کا ٹیکس ہدف مزیدکم کرکے 13ہزار 5 ارب روپے مقررکردیاگیاہے، شارٹ فال کے باوجود آئی ایم ایف نے ٹیکس ہدف 15 ہزار ارب سے زائد رکھنے پرزوردیا ہے،اس کے علاوہ نئے بجٹ میں 220 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی بھی تجویز ہے۔

بجٹ میں تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کی تجویز ہے،سالانہ 20 کروڑ روپے سیل پر 25 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس دیناہوگا،فکسڈ ٹیکس دینے والے تاجروں کو آڈٹ سے استثنیٰ دینے کی تجویز ہے۔ آئی ایم ایف نےجی ایس ٹی کی شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصدکرنے پر زور دیا ہے،بڑا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے بجٹ میں اضافی ٹیکس اقدامات شامل ہوں گے،نئے بجٹ میں سپرٹیکس میں ایک سے 2 فیصد تک کمی کی بھی تجویز ہے۔

نئے بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کیلئے ٹیکس سلیبز میں ردوبدل کی بھی تجویز ہے،تنخواہ دارطبقے کیلئے آخری سلیب کاتھریش ہولڈ بڑھایاجاسکتاہے،آئی ایم ایف سے مزید مشاورت اور وفاقی کابینہ کی منظوری سے ریلیف ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں