عظمی بخاری

ستھرا پنجاب کے ورکرز نے عید کے تین روز 3 لاکھ 60 ہزار ٹن الائشیں ٹھکانے لگا ئیں ، عظمی بخاری

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عید صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کیا ہے، ستھرا پنجاب کے ورکرز نے عید کے تین روز 3 لاکھ 60 ہزار ٹن الائشیں ٹھکانے لگائی۔ وزیر اعلی نے ورکرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے 10 10 ہزار روپے انعام دینے کااعلان کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عید صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کیا ہے، ستھرا پنجاب کے ورکرز نے عید کے تین روز 3 لاکھ 60 ہزار ٹن الائشیں ٹھکانے لگائی، عید صفائی آپریشن میں 1 لاکھ 84 ہزار ورکرش نے حصہ لیا جن میں ستھرا پنجاب کی 60 ہزار گاڑیاں بھی آپریشن میں شامل تھی۔

انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے والی گاڑیوں نے 60 لاکھ کلومیٹر کا سفر کیا، لاہور سے اٹک تک اور ملتان سے رحیم یار خان اور صادق آباد تک بلا تفریق صفائی آپریشن جاری رہا جبکہ شہریوں کو تعفن سے بچانے کے لیے عرق گلاب، فینائل اور چونے کا استعمال کیا گیا ہے۔انہو ںنے کہ مریم نواز نے کی صفائی آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی علاوہ ازیں مریم نواز نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انکو 10،10 ہزار روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے علاوہ ازیں پنجاب کی 4 ہزار سڑکوں کو عرق گلاب سے دھویا گیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل ہونے پر شہری بھی مسرت کا اظہار کر رہے ہیں، ستھرا پنجاب کے ورکرز نے 60 ہزار مساجد، امام بارگاہوں اور عید گاہوں کو بھی صاف کیا، ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن نے 100 فیصد شکایات کا ازالہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں