راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں پاکستانی کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔آئی ایس پی آر نے عالمی یومِ امن دستہ 2026 پر پاکستان کا بلیو ہیلمٹس کو سلام پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 1960 سے اب تک 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد پاکستانی امن مشنز میں خدمات انجام دے چکے، اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں 183 پاکستانی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا، پاکستانی امن دستے کانگو، جنوبی سوڈان اور وسطی افریقی جمہوریہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی بلیو ہیلمٹس فوجی آپریشنز سمیت انسانی امداد میں بھی پیش پیش ہیں، جدید جنگی حالات میں امن دستوں کو سائبر خطرات اور موسمیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، Invest in Peace 2026 کا مرکزی پیغام، امن کیلئے اجتماعی سرمایہ کاری ناگزیر قرار ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عالمی امن، استحکام اور انسانی خدمت کیلئے پاکستان کا کردار ہمیشہ نمایاں رہے گا، پاکستان اقوامِ متحدہ کے پرچم تلے عالمی امن کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔