لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران شدید ہیٹ ویوکا خدشہ،درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جنوبی اضلاع میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ سکتاہے جبکہ لاہور سمیت کئی شہروں میں پارہ 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،رات کےوقت بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کاخدشہ ظاہرکیاگیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہےکہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک غیر ضروری طور پر باہر نکلنے اور سفر سے گریز کریں، جبکہ زیادہ سے زیادہ پانی اور مشروبات استعمال کریں۔پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ شہری ہلکے رنگ اور ہوا دار کپڑے پہنیں، سر ڈھانپ کر رکھیں اور بچوں و بزرگوں کو شدید گرمی میں گھر کے اندر رکھیں۔بکرا منڈیوں میں سایہ اور پینے کے پانی کا انتظام یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عید کے دنوں میں قصاب، تاجر اور صفائی عملہ خصوصی احتیاط کریں۔
بکرا منڈیوں میں سایہ اور پینے کے پانی کا انتظام یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عید کے دنوں میں قصاب، تاجر اور صفائی عملہ خصوصی احتیاط کریں،ہنگامی صورتحال یا معلومات کے لیے پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔