لاہور(سپورٹس نیوز)چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سینئر سکورر نجم السعید کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ جاری تعزیتی پیغا م میں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔
انکا کہناتھا کہ نجم السعید سکورنگ کے شعبے میں بڑا نام تھے۔ پی سی بی کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔ آمین