کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان بھی بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے حق میں بول پڑیں، اسپتال میں پیچھا کرنے پر پاپارازیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ماہرہ خان نے بالی ووڈ اداکار کی اس ویڈیو پر ردِعمل دیا ہے جس میں وہ اسپتال کے باہر پاپارازی فوٹوگرافروں پر برہمی کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔ماہرہ خان نے اس ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے مختصر مگر دلچسپ انداز میں لکھا ہے کہ یار سلو۔