لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہاہے کہ مومنہ اقبال کو مبینہ طورپر ہراساں کرنے کا معاملہ کافی حساس ہے اس لیے سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے،ایک جانب ایم پی اے ہے تو دوسری جانب ایک خاتون ہے۔
لیگی ایم پی اے کی جانب سے خاتون کو مبینہ طور پر حراساں کرنے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ خاتون کی عزت بچانا ہماری اولین ترجیح ہے،مگر میں یہی کہوں گی کہ ہر تصویر کے دو رخ ہوتے ہیں۔ ظمی بخاری کے مطابق لیگی ایم پی اے کا جو موقف ہے وہ سامنے آکر دیں گے،آخری بات یہ ہے کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔