اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ، انرجی سکیورٹی کیلئے سٹوریجز اور انفراسٹرکچر کی تیاری ضروری ہے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار دبئی خام تیل 170 ڈالر فی بیرل تک پہنچا ، جس سے ڈیزل پیٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بند سطح پر پہنچیں۔ان کا کہنا تھا کہ انشورنس اور سکیورٹی کاسٹ بڑھنے سے اضافی ادائیگی کرنا پڑی ، گیس سیکٹر کا گردشی بڑا چیلنج ہے ،ہم نے گردشی قرض کو بڑھنے سے روکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی کشیدہ صورتحال میں وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے متبادل سپلائی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ، قطر اور سعودی عرب نے موجودہ صورتحال میں تعاون کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب نے یانبو سے پاکستان کو پیٹرلیم مصنوعات فراہم کیں ، دو ماہ کے دوران 2 ارب ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں ، ہمیں درآمدی فیول سے چھٹکارا پانا ہو گا۔