بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں شروع ہونگی تو راستے بند نہیں ہونگے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں شروع ہوں گی تو راستے بند نہیں ہوں گے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، ہم ہمیشہ پرامن رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کے مطابق میں درخواست کرتا ہوں کہ ملاقاتیں ہونے دیں۔بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ حکومت سے تاحال رابطے شروع نہیں ہوئے، بات چیت شروع نہیں ہوئی ہے، سیاسی مسائل کا حل سیاسی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے پارلمینٹیرینز کو گرفتار کیا گیا، شکر ہے آج انہیں رہا کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں