سونیا حسین

میرا اپنے کردار میں ڈوب جاتی ہیں‘ ان کے ساتھ کام کرنے کا بہت مزہ آیا‘ سونیا حسین

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ سونیا حسین نے اداکارہ میرا کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے کردار میں ڈوب کر اسے ادا کرتی ہیں ان کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا۔

ایک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سونیا حسین نے اپنی آنے والی فلم سائیکو کے ساتھ بتایا کہ سیٹ پر بہت سے سین مشکل تھے لیکن ایک سین سب سے زیادہ یادگار تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے شان شاہد نے کہا کہ سونیا آپ نے بھاگتے ہوئے جا کے دروازہ کھولنا ہے، لیکن اس سے پہلے میں دروازے تک پہنچتی میرا جی نے دروازہ کھول دیا جو میرے سر پر کافی زور سے لگا اور میں نیچے گرگئی جبکہ اور بھی ایسے سینز تھے جس میں انہیں اور میرا کو چوٹیں لگیں۔سونیا حسین نے کہا کہ سوٹنگ کے دوران میرا جی کو بہت چوٹیں لگیں اور نیل بھی پڑے‘ وہ مکمل طور پر کردار میں چلی جاتی ہیں، ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کافی مزے دار تھا اور مجھے بہت اچھا لگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں