آرسنل

آرسنل نے 22 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

لندن (سپورٹس نیوز) آرسنل نے 22 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔تفصیل کے مطابق آرسنل کے لیے پریمیئر لیگ ٹائٹل کی فتح اس وقت یقینی بنی جب دوسرے نمبر پر موجود مانچسٹر سٹی کا بورنمتھ کے خلاف میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

آرسنل نے ایک روز قبل برنلے کو شکست دے کر مانچسٹر سٹی پر دبا ﺅ بڑھا دیا تھا اور دفاعی چیمپئن کو ٹائٹل کی دوڑ برقرار رکھنے کے لیے لازمی فتح درکار تھی۔میچ میں کے پہلے ہاف میں ایلی جونیئر کروپی نے بورنمتھ کو سبقت دلوائی تاہم ایرلنگ ہالینڈ نے آخری لمحات میں گول کر کے مانچسٹر سٹی کو شکست سے بچایا، مگر یہ نتیجہ آرسنل کو چیمپئن بنانے کے لیے کافی تھا۔

کوچ مائیکل آرٹیٹا کی قیادت میں آرسنل نے گزشتہ تین سیزن رنر اپ رہنے کے بعد بالآخر ٹرافی اٹھالی۔ یہ کلب کی تاریخ کا 14واں لیگ ٹائٹل ہے۔اس کامیابی کے بعد شمالی لندن میں جشن کا سماں بن گیا جبکہ برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے بھی آرسنل کو مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں