محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی رواں ہفتے ملاقات کا امکان ،بھارت جانے کا فیصلہ متوقع

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی رواں ہفتے ملاقات ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات اسلام آباد میں ہو گی جبکہ ملاقات محسن نقوی کی ایران سے واپسی پر ہوگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں محسن نقوی آئی سی سی کی جانب سے آئی سی سی بورڈ میٹنگ اور آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت کے حوالے سے بات کریں گے۔

واضح رہے آئی سی سی بورڈ میٹنگ کا اجلاس 30 اور 31 مئی کو بھارتی شہر احمد آباد میں شیڈول ہے، آئی سی سی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو 31 مئی کو احمد آباد میں شیڈول آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے “ان پرسن” دعوت دے رکھی ہے۔ یادرہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بھارت جا کر میٹنگ میں شرکت اور آئی پی ایل کا فائنل دیکھنا پیٹرن ان چیف شہباز شریف کی اجازت سے مشروط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں