کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کراچی سے گرفتار ہونےوالی مبینہ ڈرگز اسمگلر انمول عرف پنکی کے ذریعے پیپلز پارٹی پر دباﺅ ڈالنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ کا پنکی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے،انمول عرف پنکی جن لوگوں کے ساتھ تعلقات کادعوی کررہی ہے،وہ خود سامنے آکر وضاحت دیں۔
ایک انٹرویو میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سندھ حکومت نے پنکی کومبینہ پروٹوکول ملنے کے معاملے پر فوری ایکشن لیا اورملوث پولیس اہلکاروں کےخلاف کارروائی بھی کی گئی،معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اورقانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔