لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا پری ٹور کیمپ 20 سے 23 مئی تک لاہور میں ہوگا۔قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گرائونڈ میں ہوگی،پاکستان ویمن ٹیم 25 مئی کی صبح آئرلینڈ کیلئے روانہ ہوگی،پاکستان ویمنز ٹیم میزبان آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ 3 ملکی ٹی 20سیریز کھیلے گی۔
سہہ ملکی ٹی 20 سیریز 28 مئی سے 4 جون تک کھیلی جائیگی،پاکستان ویمنز ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے آئرلینڈ سے انگلینڈ پہنچے گی،آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 12 جون سے شروع ہوگا۔
٭٭٭٭٭