اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعید وف نے ٹیلی فونک گفتگو کی ۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں پاک از یک تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور کثیر الجہتی امور و خطے کی مجموعی صور تحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
از یک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے تعمیری اور ثالثی کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں قریبی رابطے بر قرار رکھنے پر اتفاق کیا۔