پشاور(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عیدالاضحی سے قبل عوام کی سہولت کےلئے جدید سہولتوں سے آراستہ عوام ایکسپریس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔
ٹرین کا باقاعدہ افتتاح 24 مئی کو کیا جائے گا۔اس حوالے سے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ عید سے قبل عوام ایکسپریس کو مکمل اپ گریڈ کر کے مسافروں کیلئے پیش کیا جائے گا۔ یہ ٹرین مسافروں کو تیز، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرے گی اور کم وقت میں کراچی پہنچے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ہمارا وژن ہے۔ ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلیے عملی اقدامات جاری ہیں۔حنیف عباسی نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے میں بہتری اور مسافروں کی سہولت اولین ترجیح ہے، ہر بڑے شہر سے ایک پرائم ٹرین چلائیں گے۔