چینی وزیرِ خارجہ

چینی وزیرِ خارجہ بھارت میں برکس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

بیجنگ(انٹرنیشنل نیوز)چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی شیڈولنگ وجوہات کے باعث نئی دہلی میں ہونے والے برکس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارت میں چینی سفیر برکس اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے۔

یہ اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور چین کے دوران ہی ہو رہا ہے، چینی وزیرِ خارجہ صدر ٹرمپ کے دورے کے دوران بیجنگ میں موجود رہیں گے۔بھارتی تجزیہ کار اس بات پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ چین اس اجلاس میں کسی اور اعلی عہدیدار کو بھیجنے کے بجائے نئی دہلی میں اپنے سفیر سے ہی کام چلائے گا۔

برکس اجلاس مشرقِ وسطی کے بحران اور برکس گروپ کے اندر اختلافات کے پس منظر میں ہو رہا ہے، جس کے باعث شکوک پیدا ہو گئے ہیں کہ آیا اجلاس مشترکہ اعلامیہ جاری کر پائے گا یا نہیں۔گزشتہ ماہ نئی دہلی میں 11 رکنی برکس گروپ کے نائب وزرائے خارجہ اور خصوصی نمائندوں کا اجلاس مشترکہ اعلامیے کے بغیر ختم ہوا تھا کیونکہ متحدہ عرب امارات اور ایران کے نمائندوں کے درمیان ایران جنگ کے معاملے پر اختلافات سامنے آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں