ملتان(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما اور انصاف یوتھ ونگ ملتان کے سابق جنرل سیکرٹری حافظ عدنان خان انتقال کر گئے۔ پارٹی رہنماﺅ ں و کارکنان نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
حافظ عدنان خان کچھ عرصے سے بیمار تھے،وہ 9 مئی مقدمات میں گرفتاری کے بعد جیل میں قید رہے اور سزا مکمل کرنے کے بعد رہا ہو گئے تھے۔
جیل سے رہا ہونے کے بعد ان کی طبیعت مسلسل ناساز رہی، گزشتہ روز طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ان کا شمار ملتان میں پی ٹی آئی کے متحرک اور سرگرم رہنماﺅ ں میں ہوتا تھا، ان کا انصاف یوتھ ونگ کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو سیاسی طور پر متحرک کرنے میں اہم کردار رہا۔