دھماکہ

لکی مروت ، سرائے نورنگ بازار میں دھماکہ، ٹریفک پولیس اہلکاروں اور خاتون سمیت 8 افراد شہید

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار پھاٹک میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے نتیجے میں دو ٹریفک اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید اور متعددزخمی ہو گئے جبکہ بنوں کے علاقے فتح خیل میں ریڑہ پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا ۔

پولیس حکام کے مطابق لکی مروت میں نورنگ تھانے کے قریب دھماکہ ہو۔ دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کا ہو سکتا ہے، دھماکے سے جاں بحق 8 افراد جاںبحق اور متعدد زخمی ہوئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کردیا گیا ہے ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں 7 افراد کی لاشیں لائی گئیںبعدازاں ایک خاتون بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسی ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سرائے نورنگ بم دھماکے میں دو ٹریفک پولیس اہلکار شامل ہیں، ایل ایچ سی راحت اللہ اور عادل جان دونوں دھماکے میں جاں بحق ہوئے،ریسکیو 1122 نے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

ادھر ضلع بنوں کے علاقے فتح خیل میں ریڑہ پل کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔آر پی او سجاد خان کے مطابق پل گرنے سے کوئی جنی نقصان نہیں ہوا، متاثرہ پل مضافات کے علاقوں کو شہر سے ملاتا تھا۔سجاد خان کا کہنا ہے کہ فتح خیل میں ریڑہ پل کا ملبہ ہٹانے کے لئے امدادی کام جاری ہے۔دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لکی مروت میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے بے گناہ افراد کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت قانون کی حکمرانی اور پائیدار امن کیلئے سنجیدہ قابل عمل اقدامات اتھائے، معصوم افراد کا خون بہانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گرد صوبہ کے امن اور انسانیت کے دشمن ہیںوزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سرائے نورنگ بازار پھاٹک میں دھماکے کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ واقعہ میں 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں اور 5 شہریوں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے، شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں