اڈیالہ جیل

راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، 15 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ،اڈیالہ جیل و اطراف کے علاقے ریڈزون قرار

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے 15 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی اور اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف کے علاقوں کو پہلی بار ریڈ زون ڈکلیئر کر دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق راولپنڈی میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے 15 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔انتظامیہ کی جانب سے پہلی بار اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف کے علاقوں کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جیل کے اندر اور اطراف میں 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ اسلحہ، ڈنڈے اور ہر قسم کے احتجاج پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔اڈیالہ روڈ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور مختلف مقامات پر ناکے قائم کر دئیے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں