رانا ثنا اللہ

آج دنیا کی سپر پاورز بھی پاکستان کا شکریہ ادا کر رہی ہیں’ رانا ثنا اللہ

لاہور( نیوز ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آج دنیا کی سپر پاورز بھی پاکستان کے کردار اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کر رہی ہیں ،بھارت شکست کے باوجود اب بھی سازشوں میں مصروف ہے۔اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا کہ بھارت افغانستان کی سر زمین کو پاکستان میں دہشتگردی کے لئے استعمال کر رہا ہے تاہم پاکستانی قوم اور سکیورٹی ادارے دشمن کے تمام عزائم ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہاز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت نے پاکستان کا عالمی تشخص مضبوط کیا اور دنیا میں ملک کا مقف موثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پوری قوم کے اتحاد اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور پاکستان کو امن و استحکام کا گہوارہ بنایا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں