رنبیر کپور

رنبیر کپور کی فوٹو گرافرز پر غصہ ہونے کی ویڈیو وائرل

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر کپور کو ایک وائرل ویڈیو میںفوٹو گرافرز پر ناراضی کا اظہار کرتے دیکھا گیا ہے۔رنبیر کپور حال ہی میں اہلیہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ دادی کی شادی کی خصوصی اسکریننگ میں شریک ہوئے تھے۔ تقریب کے اختتام پر جب دونوں باہر نکلے تو وہاں موجود فوٹو گرافرز اور میڈیا نمائندوں نے انہیں گھیر لیا، جس کے باعث موقع پر بدنظمی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑھتے ہوئے ہجوم اور دھکم پیل کے دوران رنبیر کپور واضح طور پر غصے میں دکھائی دیے۔

اداکار نے فوٹو گرافرز سے فاصلہ برقرار رکھنے کی درخواست کی، جبکہ وہ مسلسل کیمروں کی بھیڑ سے بچنے کی کوشش کرتے رہے۔یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی آرا تقسیم ہوگئیں۔ بعض افراد نے اداکار کے غصے کو غیر ضروری قرار دیا، جبکہ بڑی تعداد میں مداحوں نے ان کے ردعمل کو فطری اور جائز قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں