ایل این جی گارکوز

بجلی کی طلب میں اضافہ ،حکومت نے 2 ایل این جی گارکوز کی خریداری کے ٹینڈر جاری کردئیے

اسلام آباد (کامرس ڈیسک )بجلی کی طلب میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے مئی کیلئے ایل این جی اسپاٹ خریداری کے ٹینڈر جاری کردئیے۔ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 2 ایل این جی کارگوز کیلئے عالمی کمپنیوں سے بڈز مانگ لی ہیں، عالمی کمپنیاں 7 مئی تک بڈز جمع کراسکیں گی۔

ذرائع کے مطابق بڈز 7 مئی کو ہی کھول دی جائیں گی، مئی کیلئے پہلے ایل این جی کارگو کی سپلائی 12 سے 14 مئی تک رکھی گئی ہے۔دوسرے ایل این جی کارگو کی سپلائی 24 سے 26 مئی کے لئے ہوگی۔ حکام کا کہنا ہےکہ اضافی ایل این جی درآمد سے بجلی کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں