وینکوور(سپورٹس نیوز)فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ سیاسی اور سفارتی پیچیدگیوں کے باوجود ایران نے امریکا میں آئندہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کھیلنے کی تصدیق کر دی ہے۔
وینکوور میں ہونے والے فیفا کانگریس کے دوران انفانٹینو نے کہا کہ ایران نہ صرف ورلڈ کپ میں حصہ لے گا بلکہ اپنے میچز امریکا میں ہی کھیلے گا۔ انہوں نے کہا کہ فٹبال کا مقصد دنیا کو جوڑنا ہے اور اسی اصول کے تحت یہ فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭