لاہور (نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر شاہد صد یق نے حلقہ پی پی 160 کے لئے کاغذا ت جمع کرا دئیے، کثیر تعداد میں لو گو ں کے ہمراہ ڈاکٹر شاہد صد یق نے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذا ت جمع کرائے، کاغذا ت جمع کرانے کے سا تھ ہی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کا آغاز بھی کردیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق تحریک انصاف کے بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے پی پی 160سے الیکشن لڑنے کیلئے اپنے غذا ت الیکشن کمیشن میں جمع کرا دئیے ہیں
کاغذا ت نامزدگی جمع کرانے کے مو قع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی اہل علا قے نے ڈاکٹر شاہد صد یق کی طر ف سے الیکشن لڑنے کوخو ش آ ئند قرار دیتے ہو ئے کہاکہ ڈاکٹر شاہد صد یق کی الیکشن میں کامیا بی سے علاقے کے مسا ئل حل ہو نگے ڈاکٹر شاہد صد یق غر یب عوام کیلئے درد دل رکھنے والے انسان ہے انہو ں نے ہمیشہ عوام کی بے لو ث خد مت کی ہے اس مو قع پر ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا کہ ان شا ء اللہ میں حلقے کی تعمیر تر قی کیلئے جو بھی کردا رہو سکا ادا کروں گا تحریک انصاف کی بڑھتی ہو ئی مقبو لیت وا ضح کررہی ہے کہ مخا لفین کی شکست یقینی ہے حلقہ کی عوام نے اگر مجھے بھار ی اکثر یت سے الیکشن میں کامیاب کرا یا تو حلقے کی تعمیر و تر قی کیلئے دن را ت ایک کردوں گا۔