عمران خان کی ہدایت پر جیل بھرو تحریک کا نارووال میں آغاز
نارووال(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر جیل بھرو تحریک کا نارووال میں آغاز ہو گیا ،ڈسٹرکٹ نارووال سے پہلی باضابطہ گرفتاری عمل میں آگئی،پی ٹی آئی امیدوار حلقہ پی پی 49 امجد خان کاکڑ نے ساتھیوں سمیت تھانہ صدر نارووال میں گرفتاری دے دی ۔
اس سے قبل سیکڑوں پی ٹی آئی کے کارکن امجد خان کاکڑ کے ڈیرے پر جمع ہوئے اور قافلہ کی صورت میں تھانہ صدر نارووال پہنچے جہاں پر کارکنوں نے شدید نعرہ بازی کی تو پولیس نے گیٹ بند کردیا ،مذاکرات کے بعد پولیس نے کہا کہ جس نے گرفتاری دینی ہے اندر آجائے جس کے بعد امجد خان کاکڑ ،ضیا ء خورشید اور میاں زاہد نے عمران خان کے حکم پر جیل بھرو تحریک کے دوران ڈسٹرکٹ نارووال میں گرفتاری دے دی
Load/Hide Comments