'ڈاکٹر شاہد صد یق

پی ڈی ایم حکومت فلاپ ہو چکی ،فوری انتخابات نا گزیر ہیں’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور ( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت فلاپ ہو چکی فوری انتخابات نا گزیر ہیں،الیکشن کمیشن صدر مملکت عار ف علو ی کی دی ہوئی تاریخوں کے مطا بق فوری انتخابات کو یقینی بنائے، پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت کو دیکھ کر پی ڈی ایم حکومت مسلسل انتخابات سے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملک میں فوری الیکشن کے مطا لبہ پر پوری قوم عمران خان کے سا تھ متفق ہے دو صوبوں میں نو ے روز میں انتخابات کرانے کا الیکشن کمیشن پا بند ہے پی ٹی آئی کی جانب سے دو اسمبلیو ں کے تحلیل ہو نے کے سا تھ ہی الیکشن کمیشن کو فوری انتخابات کی تاریخ دینی چاہیے تھی۔

انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف ملک کی مقبو لیت تر ین جماعت ہے عمران خان کی عوامی مقبو لیت کودیکھ کر پی ڈی ایم ٹو لہ مسلسل الیکشن سے راہ فرار اختیار کیے ہوئے ہے پی ڈی ایم ٹو لے کومعلوم ہے جب بھی انتخابات ہو ئے قوم ووٹ کی طا قت سے دو تہائی اکثر یت سے پی ٹی آئی کو کامیا ب کرے گی۔ انہو ں نے کہاکہ صدرمملکت کی جا نب سے الیکشن کرانے کیلئے جس تاریخ کااعلان کیا گیا ہے الیکشن کمیشن اس پر فوری عمل کر تے ہو ئے ملک میں الیکشن کرائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں