لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ قوم غلامی کی زنجیریں توڑنے کیلئے متحد ہو چکی ہے، پی ڈی ایم ٹولہ کسی قیمت پر بھی ملک میں استحکام اور معیشت کی بہتری کیلئے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھانا چاہتا، آئین کو بچانے اور قانون کی بالا دستی کیلئے شروع کی جانے والی جیل بھرو تحریک نتیجہ خیز ثابت ہو گی۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ13سیاسی جماعتیں ملکر ملک وقوم کے وسیع تر مفادا ت کی خاطر پالیسیاں بنانے کی بجائے صرف عمران خان کو راستے سے ہٹانے کی پالیسیاں بنا رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ملکی مسائل میں ہر رو ز اضافہ ہورہا ہے اگر موجودہ امپورٹڈحکمران کسی ویژن کے تحت اقتدار میں آتے تو آئی ایم ایف اس قدر انہیں خوار نہ کرتی ان کی منزل اقتدار اور لوٹ مار ہے اسی وجہ سے کوئی بھی امپورٹڈحکمرانوں پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ملک کی حقیقی آزادی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کی خاطر پوری پاکستانی قوم عمران خان کے ساتھ پوری قوت سے کھڑی ہے۔