وزیراعظم

حکومت بار کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بار کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے،وکلاء نے ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے طویل جدوجہد کی،آئین و قانون کی بالادستی کیلئے وکلاء برادری کی بے شمار قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ منگل کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملک بھر کی بار کونسلز کے نومنتخب اعلی عہدیداران کے وفد نے ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں کی جس میں وزیر اعظم نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔وزیرِ اعظم نے وکلاء برادری کی جدوجہد کو ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کلیدی قرار دیتے ہوئے انکی قربانیوں کی تعریف کی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ وکلاء برادری نے ملک میں آئین کے تحفظ اور قانون کی بالا دستی کیلئے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، وزیرِ اعظم نے کہا کہ وکلاء نے گزشتہ حکومت کے ہر غیر آئینی اقدام کے خلاف مؤثر طریقے سے آواز بلند کی جس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔

وفد نے وزیر اعظم کو پاکستان بار کونسل، اسلام آباد ہائی کورٹ بار کونسل اور صوبوں کے بار کونسلز کے مسائل سے آگاہ کیا. وزیرِ اعظم نے وفد کو ان کے تمام جائز مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعظم نے کہاکہ وکلاء نے ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے طویل جدوجہد کی۔ شہباز شریف نے کہاکہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے وکلاء برادری کی بے شمار قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ حکومت بار کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے ملک کے ہر شعبے کو اپنی نا اہلی سے نقصان پہنچایا۔ وزیراعظم نے بتایاکہ گزشتہ حکومت میں آئین و قانون کی خلاف ورزیاں عروج پر پہنچیں۔اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناء اللہ، رانا تنویر حسین اور معاونین خصوصی ملک احمد خان اور عطااللہ تارڑ بھی شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں