لاہور ( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ انتخا با ت پی ڈی ایم جماعتو ں کا سیا سی جنازہ ثابت ہونگے، پی ڈی ایم حکومت کاالمیہ اس وقت یہ ہے کہ نہ ان سے سیاست ہو رہی ہے اور نہ ہی معیشت چل رہی ہے، وفاقی حکومت ضمنی انتخاب سے راہ فرار حاصل کر کے آئین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالنا پی ڈی ایم حکومت کے بس سے باہر ہوچکا ہے۔”چوں چوں کا مربہ” ملک کی بجائے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے، پی ڈی ایم حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طو ر ناکام ہو چکے ہیں،
حکمران اپنی مد ت پوری ہونے تک ملک کو مکمل طور پر دیوالیہ کر دیں گے ضمنی کی بجائے جنرل الیکشن کروائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہو گا جہاں غریبوں سے ٹیکس لیکر امیروں کو دیا جا رہا ہے۔آئی ایم ایف کے دباو میں ٹیکسوں کی بھرمار اور بجلی، تیل،گیس کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے لوگوں کو برباد کر کے رکھ دیا ہے۔مہنگائی میں بے پناہ اضافے نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔