شکرگڑھ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ، میچ فکسنگ کے بعد اب پرویز الٰہی ٹیپ سے تو عدالتی کیس فکسنگ کا بھی تاثر مل رہا ہے،جس کی تحقیقات ہونی چاہئے.29 نورکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نومبر 2022کے بعد حقیقی اقتدر ملنے کے باوجود ایم این اے علی وزیر کی رہائی میں تاخیر کے سوال پر احسن اقبال نے کہا کہ خوشی ہے کہ علی وزیر کو رہائی ملی، یہ قانون کی جیت ہے،پی ٹی آئی حکومت،دہشت گردوں کو دوبارہ سر اٹھانے کا موقع دے کر گئی، اسٹیبلشمنٹ کا سیاست سے باہر نکلنا ”ووٹ کو عزت دو”کے بیانیے کی جیت ہے،اسٹیبلشمنٹ ،عدلیہ،بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے ووٹ کو عزت دو بیانیہ زندہ ہے اور زندہ رہیگا ، آئین پاکستانی عوام کے حق حکمرانی کی نگہبانی کرتا ہے ،
انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی ٹیپ سے میچ فکسنگ کے بعد اب عدالتی کیس فکسنگ ہو رہی ہے ، پرویز الٰہی ٹیپ کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے،یوں لگتا ہے عمران خان ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بن چکا ہے ، بھارت اور پی ٹی آئی میڈیا سیل ایٹمی پروگرام کے خلاف بے بنیاد مہم چلا رہا ہے ، عمران خان اپنی سیاست کو ختم ہوتا دیکھ کر حواسِ باختہ ہوچکا ہے۔ عمران خان کی جیل بھرو تحریک اپنے کارکنان کو جیلوں میں ڈالنے کی کوشش ہے ،عمران خان کے مشکور ہیں کہ وہ اپنے کارکنان کو جیل ڈالنا چاہتے ہیں۔ دو صوبائی حکومتیں ختم کرنے پر عمران خان کے شکرگزار ہیں۔ اور سیاسی نالائقی پر عمران خان نوبل انعام کے حقدار ہیں۔