لاہور( نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے نجم سیٹھی کے حالیہ ٹویٹ میں پاکستان کے سکیورٹی اداروں کی تضحیک کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی طاقتوں کے ٹکڑوں پر پلنے والے اعلی ترین عہدوں پر پہنچ کر بھی ایسے منافقانہ بیان دیتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا نجم سیٹھی کے بقول ٹی ٹی پی کھیل کود اور ناچ گانوں کے پروگرامز پر حملہ نہیں کریں گے۔
سلطان مفرور الدین ارطغرل کے نزدیکی نجم سیٹھی کے مطابق ٹی ٹی پی ملکی سکیورٹی تنصیبات پر حملہ کرتے رہیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مقتدر حلقوں کو نجم سیٹھی کے ایسے ملک دشمن بیانات کے خلاف ایکشن لینا چاہیے ۔