لاہور (نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کراچی پولیس چیف آفس پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران شہید ہونے والے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید اہلکاروں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ گورنر پنجاب نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ گورنر پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے ۔