دودھ

لاہور، دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر،اوپن مارکیٹ میں 220 سے 240 روپے فی لیٹر میں فروخت

لاہور(کامرس رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں دودھ 220 سے 240 روپے فی لیٹر میں فروخت ہونے لگا ہے۔

دوسری جانب دہی بھی سرکاری نرخ کے بجائے اوپن مارکیٹ میں 240 سے 260 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر فروخت یقینی بنائی جائے۔ شیر فروشوں کا موقف ہے کہ مہنگا دودھ خرید کر سرکاری نرخ پر سستا فروخت کرنا ممکن نہیں، اس لیے موجودہ قیمتوں میں خرید و فروخت کے فرق کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں