دی لیجنڈ آف مولا جٹ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے چین میں 2 اعزازات اپنے نام کر لیے

لاہور (شوبز ڈیسک)پاکستانی بلاک بسٹر و ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے چین میں منعقدہ ساتویں جیکی چن انٹرنیشنل ایکشن فلم ویک میں 2 اعزازات اپنے نام کر لیے۔ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ہدایت کار بلال لاشاری نے انسٹاگرام پر کامیابی کا اعلان کیا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر اختتامی تقریب کی تفصیلات شیئر کیں، جہاں فلم کو اسپیشل جیوری ایوارڈ اور بہترین آرٹ ڈائریکشن کا ایوارڈ دیا گیا۔بلال لاشاری نے کہا کہ فلم کا مورٹل کومبیٹ 2 اور دی فیوریس جیسی فلموں کے ساتھ اعزاز حاصل کرنا ناقابلِ یقین ہے۔انہوں نے بتایا کہ تقریب کے دوران مسلسل بارش کے درمیان کھلے آسمان تلے قائم اسٹیج پر میں نے ایوارڈز وصول کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ جیکی چن سے ذاتی طور پر ملاقات اور ان کی جانب سے مبارک باد وصول کرنا ایسی بات تھی جس کا میں نے فلم کا منصوبہ شروع کرتے وقت کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں