کراچی(کامرس ڈیسک) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل چھٹے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے اضافہ ہوا،جس کے بعد فی تولہ سونے کے دام 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے ہوگئے،10گرام سونے کی قیمت 2058 روپے بڑھکر 394149 روپے ہوگئی۔
گزشتہ 5 روز میں سونے کی قیمت میں 29400 روپے فی تولہ اضافہ ہوچکا تھا،6 روز میں فی تولہ سونے کی قیمت 31 ہزار 800 روپے بڑھ گئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت 62 روپے کے اضافے سے 6965 روپے ہو گئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر بڑھ 4373 ڈالر ہوگئی۔