اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتِ حال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے موجودہ سیاسی حالات اور جمہوری عمل سے متعلق امور پر گفتگو کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر اہم معاملات بھی زیرِ بحث آئے۔