سبزیوں،پھلوں

سبزیوں،پھلوں کی سرکاری نرخنامے کی بجائے من مانے نرخوں پر فروخت

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور کی اوپن مارکیٹوں میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخنامے کی بجائے من مانے نرخوں پر فروخت کئے جاتے رہے ، کئی مقامات پر دکانداروں اور خریداروں کے درمیان قیمتوں کے معاملے پر بحث و مباحثہ بھی دیکھا گیا۔

سرکاری نرخنامے میں آلو کی قیمت جاری نہیں کی گئی تاہم اوپن مارکیٹوںمیں آلو 40سے50 روپے کلو فروخت کیا گیا،ادرک تھائی لینڈ350کی بجائے390سے400،ادرک چائنہ335کی بجائے370سے380،اروی80روپے کی بجائے90سے100،بینگن100کی بجائے130سے140،بند گوبھی130کی بجائے170سے180،بھنڈی170کی بجائے200سے220،پیاز155کی بجائے190سے200،پالک فارمی60کی بجائے70سے80،پھول گوبھی150کی بجائے170سے180،پھلیاں موٹی90کی بجائے110سے120،ٹماٹر مقامی240کی بجائے280سے300،ٹینڈے دیسی160کی بجائے190سے200،سبز مرچ120کی بجائے170سے180،شملہ مرچ300کی بجائے350سے360،کریلا120کی بجائے150سے160،کھیرا فارمی190کی بجائے250سے260،گھیا کدو130کی بجائے170سے180،گھیا توری80کی بجائے130سے140،گاجر چائنہ115کی بجائے170سے180،لہسن دیسی160کی بجائے200سے220

لہسن ہرنائی275کی بجائے300سے320،لیموں دیسی140کی بجائے200جبکہ میتھی220کی بجائے260سے280روپے کلو فروخت کی گئی ۔پھلوں میں آم چونسہ لیٹ310کی بجائے380سے400،آم چونسہ کالا250کی بجائے300،آم رٹہ270کی بجائے330سے350،آلو بخارا340کی بجائے380سے400،آڑو سپیشل290کی بجائے340سے350،آڑو درجہ اول190کی بجائے240سے250،انگور گولہ260کی بجائے280سے300،انگور سندر خانی480کی بجائے580سے600،امرود190کی بجائے200سے220،انار دیسی265کی بجائے330سے350،پپیتا315کی بجائے330سے340،سیب گاچا سپیشل305کی بجائے340سے350،سیب گاچہ درجہ او250،کیلا درجن درجہ اول210کی بجائے300،کیلا درجن درجہ دوم140کی بجائے200،کھجور عراقی350کی بجائے400سے430،کھجور ایرانی460کی بجائے530سے550،کھجور اصیل320کی بجائے350،گرما170کی بجائے190سے200،میٹھا درجن190کی بجائے230سے250جبکہ ناشپاتی260کی بجائے280روپے کلو تک فروخت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں