اسلا م آباد(کامرس ڈیسک)ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا اورقیمت 400 روپے سے تجاوز کرگئی۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے ایل پی جی کا ریٹ 241روپے فی کلو مقررکیاگیاہے لیکن شہر کی پرچون مارکیٹ میں ایل پی جی 400سے 430روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
شہریوں کاکہناہے کہ سفید پوش طبقہ پس رہا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں،ایل پی جی سرکاری ریٹس پرواپس لائی جائے۔