طارق فضل چوہدری

یہ وقت الزام لگانے کا نہیں بلکہ آزاد کشمیر میں نفرت اور تقسیم ختم کرنے کی ضرورت ہے،طارق فضل چوہدری

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر الیکشن کمیشن پر الزام عائد کر کے ہراساں کرنے کی کوشش کی جبکہ وہاں انتخابات پی پی حکومت کی نگرانی میں ہو رہے ہیں۔ بلاول بھٹو الزام لگانے سے قبل اپنے وزیراعظم سے بازپرس کریں۔

ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ وقت الزام لگانے کا نہیں بلکہ آزاد کشمیر میں نفرت اور تقسیم ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے مرکزی حکومت سے الگ ہونے کے کوئی امکانات نہیں۔ اس وقت شہباز شریف سے زیادہ موزوں کوئی وزیراعظم نہیں ہے۔طارق فضل چوہدری نئے صوبوں سے متعلق کہا کہ صوبوں کے قیام کیلئے آئین میں طریقہ موجود ہے۔ انتظامی یونٹس یا صوبوں کے قیام کیلئے سیاسی جماعتوں میں مشاورت ہونی چاہیے اور اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں