حنیف عباسی

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا دو بند ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

لاہور(کامرس رپورٹر) وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے دو بند ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان ریلویز بابو مسافر ٹرین اور ساندل ایکسپریس کو دو ہفتے بعد بحال کر دے گا۔لاہور سے لالہ موسی جانے والی بابو مسافر ٹرین کو 20 اگست کو جبکہ ملتان سے براستہ جھنگ، سرگودھا جانے والی ساندل ایکسپریس بھی 21 اگست سے چلا دی جائے گی۔

واضح رہے دونوں ٹرینیں کرونا کی وبا کے سبب بند کر دی گئی تھیں۔وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ مسافروں کے پر زور اصرار پر ریلوے مفاد میں کیا گیا ہے، رواں سال مزید ٹرینیں بحال کریں گے، وزیرِاعظم کے ویژن کے مطابق مسافروں کی سہولیات میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں