واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز)امریکا کے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس جان گارامینڈی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران جنگ کی تفصیلات چھپانے کا الزام عائد کر دیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹرمپ ایران جنگ سے متعلق تفصیلات کو عوام کی نظروں سے اوجھل رکھنے کے لئے خفیہ بریفنگز کا سہارا لے رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ پینٹاگون کانگریس سے معلومات چھپانے کےلئے خفیہ اجلاس کا طریقہ اختیار کرتا ہے۔جان گارامینڈی نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران جنگ کے حوالے سے سب سے بڑے جھوٹے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب ٹرمپ سچ بتانا چاہتے ہیں تو عموما کانگریس کو خفیہ بریفنگز میں آگاہ کرتے ہیں، تاکہ کانگریس کے اراکین عوام کے ساتھ حقیقت شیئر نہ کر سکیں۔