ڈی جے فریڈ اگین

برطانوی ڈی جے فریڈ اگین نے پاکستانی گانے پل پل کا ریمکس بنا دیا

کراچی (شوبز ڈیسک)معروف برطانوی ڈی جے فریڈ اگین نے مشہور پاکستانی گانے پل پل کا ریمکس ورژن پیش کر دیا۔گلوکار عفان خان اور علی سومرو نے اپنے اس گانے کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملنے پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے فریڈ اگین اور میکسیکن بینڈ لاطینی مافیا کے حالیہ لائیو اسٹریم کے کلپس شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہم نے یہ گانا خالصتا محبت سے بنایا تھا کیونکہ ہم کچھ ایسا بنانا چاہتے تھے جس پر ہم یقین رکھتے ہوں۔علی سومرو نے لکھا ہے کہ ہم نے اپنی ملازمت اور مصروف زندگی میں سے جتنا وقت مل سکا اس دوران اس گانے کو تخلیق کیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بھارتی گلوکار تلویندر کا بھی اس گانے پر بھروسہ کرنے اور اس میں اپنی آواز شامل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔علی سومرو نے یہ بھی لکھا ہے کہ اب فریڈ اگین کو یہ گانا ریمکس کرتے ہوئے دیکھ کر مجھے احساس ہوا کہ دنیا واقعی بہت چھوٹی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں