کراچی (نیوز ڈیسک)رواں مالی سال کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرملکی سرمایہ کاری کا مثبت رجحان سامنے آیا ہے۔ڈیٹا کیمطابق 23 ماہ بعد پہلی بار غیرملکی سرمایہ کار شیئرز فروخت کرنے کے بجائے خریدار بن گئے۔اعدادوشمار کیمطابق جولائی 2026 میں غیرملکی سرمایہ کاروں نیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 3 کروڑ 44 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری کی، جبکہ جون 2026 میں وہ 18 کروڑڈالرمالیت کیشیئرزفروخت کرکے سرمایہ نکال چکے تھے۔
ڈیٹا کیمطابق تقریبا دوسال بعد پاکستانی کیپٹل مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کار نیٹ بائر رہے،جولائی کیدوران بینکنگ اور ایکسپلوریشن کمپنیوں کے شیئرز میں سب سے زیادہ دلچسپی دیکھی گئی۔
اعداد و شمار کیمطابق ایک ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاروں نیبینکنگ سیکٹرمیں ایک کروڑ 38 لاکھ ڈالر جبکہ ایکسپلوریشن کمپنیوں میں 67 لاکھ ڈالرمالیت کے شیئرز خریدے،جولائی کیدوران غیرملکی سرمایہ کاروں نیسیمنٹ سیکٹر میں شیئرز فروخت کر نے کو ترجیح دی۔