شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف کا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کو ٹیلیفون ،والدکے انتقال پر تعزیت

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کو ٹیلیفون کرکے ان کے والد، سابق رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کی ہے۔

وزیراعظم نے مرحوم کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقبال چنڑ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک مخلص، وفادار اور متحرک رہنما تھے۔وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں