چکن،مٹن اوربیف

لاہور، چکن،مٹن اوربیف کی سرکاری قیمت کے برعکس مہنگے داموں فروخت

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور میں دودھ ،دہی اورایل پی جی کے بعدچکن،مٹن اوربیف بھی سرکاری قیمت سے مہنگا فروخت ہونے لگا۔لاہور میں چکن کے سرکاری نرخ 473 روپے فی کلومقررہیں لیکن مارکیٹ میں495روپے تک فروخت ہورہاہے۔مٹن کی سرکاری قیمت1600روپے مقررہے لیکن مارکیٹ میں 2800روپےفی کلو تک فروخت کیاجارہاہے ،اسی طرح بیف کی سرکاری قیمت 800روپے مقرر کی گئی ہے لیکن مارکیٹ میں 1200روپےفی کلو تک فروخت ہورہاہے۔

فارمی انڈوں کی قیمت 268روپے فی درجن مقررہے لیکن وہ بھی 278روپے تک فروخت ہورہے ہیں۔ شہریوں کاکہناہے کہ مرغی کا گوشت بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمدکروایاجائے۔ دریں اثنا لاہور میں ضلعی انتظامیہ دودھ اوردہی کی سرکاری قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے میں ناکام ہوگئی۔لاہور میں دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لٹر مقررکی گئی ہے لیکن مارکیٹ میں 230روپے فی لٹرتک دودھ فروخت ہورہاہے۔

اسی طرح دہی اوپن مارکیٹ میں 250روپے کلو تک فروخت ہورہاہے ۔شہریوں کاکہناہے کہ ضلعی انتظامیہ دودھ اوردہی
کی سرکاری قیمتوں پرفروخت کویقینی بنائے کیونکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں