لاہور(کامرس ڈیسک)لاہور میں سرکاری قیمتوں کے برعکس ایل پی جی کی من مانی قیمت پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ قیمت 241 روپے کی بجائے ایل پی جی 400 سے 450 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت پر شہری پریشان ہیں اورانہوں نے حکام سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مہنگی ایل پی جی نے گھریلو بجٹ متاثر کر دیا ۔
دوسری جانب دکانداروں کاموقف ہے کہ پلانٹس پر سرکاری نرخ نافذ ہوں تو سستی ایل پی جی کی فروخت ممکن ہے،مہنگی خریداری کے باعث سرکاری نرخوں پر فروخت ممکن نہیں۔