بلال اظہر کیانی

پیپلز پارٹی کے الزامات آزاد کشمیر میں اپنی حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے، بلال اظہر کیانی

جہلم(نیوز ڈیسک)وزیرمملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کے الزامات آزاد کشمیر میں اپنی حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔

وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی کا جہلم میں آنے والے آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 42 ویلی تین سے امیدوار سید شوکت شاہ اور حلقہ ایل اے 39 جموں 6 سے امیدوار راجہ صدیق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مرکزی عوامی رابطہ آفس جادہ اور شمالی محلہ میں کارنر میٹنگ جبکہ مشین محلہ نمبر تین میں الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی کے الزامات آزاد کشمیر میں اپنی حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہاکہ نوازشریف کی جماعت کے پاس کارکردگی ہے، ہم وہ بتا رہے ہیں، خالی ہاتھ والے الزام لگارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مہاجرین جموں وکشمیر کو اپنی نشستوں کے حق کے لئے شیر کے نشان پر مہر لگانا ہوگی۔

بلال اظہر کیانی نے کہاکہ ہم نفرتیں نہیں پھیلاتے، ہم ترقی کی بات کرتے ہیں، وعدے پورے کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ہو یا آزاد کشمیر جب بھی شیر پر مہر لگی، ملک اور عوام کو ترقی ملی۔وزیرمملکت بلال اظہر کیانی کی موجودگی میں مختلف برادریوں اور عمائدین علاقہ کا مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں