اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ آزادکشمیر کے موجودہ بحران کے حل کیلئے آزاد ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتا آرہا ہوں لیکن اب تک میری تجویز کا کوئی مثبت جواب نہیں آیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے حالات کی مناسبت سے ٹرتھ اینڈ ری کنسلیلیشن کے قیام کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرپور والو ،مجھے آپ کی مدد چاہیے،ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کشمیری عوام کو ان کی روز مرہ مشکلات سے نجات دلائے گی،کمیشن کے ذریعے ہر شکایت سنی جائے اور ہر متاثرہ خاندان کو انصاف ملے۔ بلاول بھٹوزرداری نے مزیدکہاکہ 27 جولائی کو تیر پر مہر لگا کر پیپلز پارٹی کو بھاری مینڈیٹ دیں۔