ٹیکس

آئرس 2026 کا جامع قانونی و تکنیکی جائزہ لے کر خامیاں دور کی جائیں’ ٹیکس ایجوکیشن اینڈلرننگ

لاہور( این این آئی) ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے چیئرمین قاری حبیب الرحمن زبیری نے کہا ہے کہ آئرس 2026 کا جامع قانونی و تکنیکی جائزہ لے کر خامیاں دور کی جائیں، ٹیکس قوانین اور سسٹم میں مطابقت پیدا کی جائے اور ٹیکس پروفیشنلز و ٹیکس دہندگان کی تجاویز شامل کرکے ایک آسان

شفاف اور صارف دوست نظام تشکیل دیا جائے،آئرس میں اسکرول بارز اور پاپ اپس کا سائز چھوٹا، کیلکولیٹ کا طریق کار پیچیدہ اور غیر ضروری ڈیٹا انٹری پیغامات صارفین کے لیے مشکلات کا باعث ہیں جبکہ ای انٹرمیڈیری کے ذریعے پروفائل اپ ڈیٹ اور ریٹرن کھولنے کے مسائل بھی حل طلب ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انکم ٹیکس گوشورہ فارم 2026کے موضوع پرسیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر صدر زوہیب الرحمن زبیری، سینئر نائب صدر عاشق علی رانا، نائب صدور واصف علی شیخ اور تابش علی جاوید، جنرل سیکرٹری سید حسن علی قادری، فنانس سیکرٹری سیف الرحمن زبیری، جوائنٹ سیکرٹری عبدالرحمن سمیت دیگر عہدیداران اور اراکین بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ رہائشی حیثیت کے تعین، آجر کی تفصیلات اور سبجیکٹ ٹو فائنل ٹیکس کے عنوان میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔قاری حبیب الرحمن زبیری کے مطابق پراپرٹی ماڈیول میں سرچ، مشترکہ ملکیت، کرائے اور جائیداد کے حصول کی تفصیلات کے اندراج کی سہولت ناکافی ہے جبکہ بزنس ماڈیول میں ایک سے زیادہ کاروبار کے نتائج الگ ظاہر کرنے اور دیگر براہ راست و بالواسطہ اخراجات اور دیگر آمدنی کا بریک اپ درج کرنے کا مناسب آپشن موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے کاروباری، کیپٹل اور غیر ملکی نقصانات کو آگے منتقل کرنے، کم از کم ٹیکس کے تحت قابل اطلاق آمدنی و ٹیکس کے درست حساب، کیپٹل گینز اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ سے متعلق بھی متعدد مسائل موجود ہیں۔ درست آئی بی اے این کے باوجود غلطی کا پیغام، مشترکہ اکائونٹس میں حصے کے اندراج اور اے او پی ایزکا بزنس کیپٹل شامل کرنے کی سہولت نہ ہونا بھی قابل اصلاح امور ہیں۔اس موقع پر دیگر ٹیکس ماہرین نے بھی خطاب کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں